Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 411|Reply: 0

بھتہ خوری،تاجروں کو ہراساں کرنے پر MQM کا اظہارِ تشویش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 07:57:05 | Show all posts |Read mode
  

ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی نے بھتہ کی وارداتوں اور تاجروں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے تاجر صنعت کار، بلڈر ’’سسٹم‘‘ کی فرعونیت کا شکار بنے ہوئے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کی فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم سے کیے گئے مطالبوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تاجروں اور صنعتکاروں کو ہر ممکن معاونت کا یقین دلاتی ہے۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط بھی لکھا خط میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خوری کاروباری برادری کےاعتماد اور معاشی سرگرمیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

خط میں کہا کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے کی وارننگ تشویش ناک ہے، بین الادارہ جاتی تعاون سےبھتہ خوری کا خاتمہ ممکن ہے۔

خط میں سیف سٹی کراچی منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے طحہ احمد خان نے کہا کاروباری اور صنعتی علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ سیکیورٹی ناگزیر ہے، کراچی میں محفوظ اور کاروبار دوست ماحول کو مضبوط بنایا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:15 GMT+5 , Processed in 0.047311 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list