Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 915|Reply: 0

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 13:48:05 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید پرو ہاکی لیگ سے وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کے لیے جہاز ایک دوسرے ایئرپورٹ پر رُکا۔

اس معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ بتایا گیا کہ جہاز واپسی پر برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رُکا تو جہاز رُکنے پر انجم سعید نے مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کی۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے سگریٹ نوشی پر شکایت کی تو سیکیورٹی عملے نے انجم سعید کو آف لوڈ کردیا۔ بعدازاں منیجر انجم سعید اور ایک کھلاڑی کے علاوہ باقی تمام اسکواڈ وطن واپس روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجم سعید کے معاملے پر پورے اسکواڈ نے خوب منت سماجت کی لیکن سیکیورٹی کے عملے نے ایک نہ سنی اور سگریٹ نوشی کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کیے اور انہیں آف لوڈ کردیا۔

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ 2 روز قبل وطن واپس پہنچ چکا ہے جبکہ انجم سعید اور ایک کھلاڑی گزشتہ شب وطن واپس آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنی تحویل میں لیا اور جرمانہ بھی کیا، اثرو رسوخ استعمال بھی کیا گیا  تاہم معاملہ جرمانے پر ختم ہوا۔

یاد رہے کہ اس معاملے سے متعلق انجم سعید اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:18 GMT+5 , Processed in 0.060026 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list