Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1012|Reply: 0

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر سُرخ ساڑھی کے بجائے سفید ساڑھی کا انتخاب کیوں کیا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 19:00:12 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی شادی کے لباس سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔  

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 14 اپریل 2022ء کو ممبئی میں اِن کے گھر ’واستو‘ میں نہایت سادگی سے ہوئی تھی۔

اس خاص موقع پر عالیہ بھٹ نے مشہور ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کی تیار کردہ سفید اور سنہری رنگ کی آرگَنزا ساڑھی زیب تن کی تھی جسے ڈیزائنر کی جانب سے ’چائے ڈِپ سفید‘ رنگ کا نام دیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ میں نے اپنی شادی کے دن روایتی سُرخ لباس کے بجائے ہلکے رنگ کی ساڑھی پہننے کا فیصلہ صرف اس لیے کیا تھا کیونکہ میں خود کو آرام دہ اور پُراعتماد محسوس کروانا چاہتی تھی۔   
عالیہ بھٹ کی مشکل اور سخت ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی کسرت کرتی ویڈیو وائرل ہوگئی۔    

’ووگ میگزین‘ سے گفتگو کے دوران عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میں خود کو ساڑھی میں سب سے زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔ سبیاساچی کے ساتھ پہلی بات چیت میں ہی میں نے واضح کردیا تھا کہ میں اپنی شادی میں ساڑھی ہی پہننا چاہتی ہوں اور میرے لیے سب سے اہم چیز پُرسکون رہنا ہے۔

عالیہ کے مطابق جب رنگ کے بارے میں بات ہوئی تو اُنہوں نے سفید اور سنہری رنگ کی ساڑھی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سبیاساچی نے آرگنزا ساڑھی کا مشورہ دیا جو سادہ ہونے کے باوجود نہایت شاہانہ انداز میں بنائی گئی تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ساڑھی میں ایک خاص ٹرین شامل کی گئی تھی جس پر ان کی شادی کی تاریخ اور ایک نہایت ذاتی اور خفیہ جملہ ’مسز ہپسٹر‘ لکھا گیا تھا جس کا مطلب صرف عالیہ اور رنبیر کو ہی معلوم ہے۔

زیورات کے حوالے سے عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اُنہوں نے سبیاساچی کا تیار کردہ بغیر تراشے ہیرے کا سیٹ پہنا تھا جس میں بڑا ہار، بڑے جھمکے اور مانگ ٹیکا شامل تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:18 GMT+5 , Processed in 0.095191 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list