Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 193|Reply: 0

پنجاب: قبضہ مافیا اور پلاٹس کے فراڈ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانون سازی کی تیاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 19:00:12 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

صوبہ پنجاب میں قبضہ مافیا اور پلاٹس سے متعلق فراڈ کرنے والوں کے خلاف کڑی قانون سازی کی تیاری کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری سے متعلق سافٹ ویئر تیار کر رہا ہے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل ریونیو ریکارڈ، این او سیز کی فراہمی سمیت دیگر امور 90 روز میں نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تشہیر روکنے، پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرنے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات منجمد کیے جانے کے بارے میں بھی سفارشات پیش کی گئیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر آبادکاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور جعلی فائل سسٹم کے خلاف عوامی شکایات کا تدارک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منظور شدہ اراضی سے کئی گنا زیادہ پلاٹس فائل فروخت کرنے والوں کو کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، الاٹ شدہ اراضی کی اقساط ادائیگی کے بعد جگہ تبدیل کرنے والی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:16 GMT+5 , Processed in 0.068028 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list