Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 681|Reply: 0

سنیما کو نفرت اور تعصب نہیں پھیلانا چاہیے: عمران عباس

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 19:39:54 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

پاکستانی معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر متنازع فلم ’دھریندر‘ پر ردِعمل دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔  

عمران عباس نے پہلے انسٹاگرام اسٹوری اور پھر اس کے بعد انسٹاگرام فیڈ پر شیئر کیے گئے بیان میں فلم کے بیانیے پر واضح تنقید کی ہے۔

عمران عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت، پاکستان یا کسی ایک ملک کا نہیں، بلکہ سنیما کے خطرناک غلط استعمال کا ہے، میں اس بات کے سخت خلاف ہوں کہ فلموں کو نفرت، دشمنی اور تقسیم پھیلانے کا ذریعہ بنایا جائے، چاہے وہ کہیں سے بھی آئیں، فن کا مقصد ذہنوں کو زہر آلود کرنا نہیں بلکہ دلوں کو بلند کرنا ہے، سنیما کو تعصب کو جواز دینے کے بجائے پل بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فن کو ہمدردی جگانی چاہیے، نہ کہ رنجش کو تفریح بنا کر پیش کرے۔ جب نفرت کو فن کا لبادہ پہنا کر بڑے پردے پر فروخت کیا جاتا ہے تو وہ تالیاں اور منافع تو سمیٹ لیتی ہے، مگر پیچھے ایسے زخم چھوڑ جاتی ہے جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔   
دھریندر کے جواب میں پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میدان میں آگئی

فلم کے ذریعے لیاری کے اسپورٹس کلچر، تہذیب اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔   

عمران عباس کا کہنا تھا کہ کہانیاں طاقت رکھتی ہیں اور آج جن بیانیوں کو ہم سراہتے ہیں، وہ کل کے عقائد کو تشکیل دیتے ہیں، فن بےضرر نہیں ہوتا، اس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس کی اصل طاقت شفا، ربط اور انسانیت کو قریب لانے میں ہے، نہ کہ تخلیق کے نام پر نفرت کے بیج بونے میں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:16 GMT+5 , Processed in 0.057388 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list