Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 215|Reply: 0

بنگلادیش: بھارتی اثر و رسوخ کے خلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 19:39:56 | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل اور بھارتی اثر و رسوخ کے خلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔

مظاہرین نے بھارت کی سفارتی تنصیبات کے سامنے دھرنا دے دیا، بھارتی جریدے  کے مطابق شدید عوامی احتجاج کے باعث بھارتی سفارتخانے میں قائم ویزا سینٹر تاحال بند ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران شیخ حسینہ واجد کی بھارتی سرپرستی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔

بنگلادیشی حکومت نے بھارتی دباؤ اور بالادستی کی تمام سازشوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مودی سرکار کو کھلا چیلنج دے دیا۔   
بنگلادیش: انقلابی طالبعلم شریف عثمان قتل، ڈھاکا میں بھارت کیخلاف مظاہرے

بنگلادیشی کے انقلابی طالبعلم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر دارلحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں بھارت کیخلاف مظاہرے اور پرتشدد واقعات شروع ہوگئے ہیں۔   

بنگلادیشی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو بنگلادیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے باضابطہ طور پر جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ڈھاکا میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے بنگلادیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، عثمان ہادی کو اس حملے سے قبل بھارت کے فون نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

عثمان ہادی کی موت کی خبر آتے ہی دارالحکومت ڈھاکا شدید احتجاج کی لپیٹ میں آ گیا، مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:16 GMT+5 , Processed in 0.063757 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list