Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 96|Reply: 0

کراچی عالمی کتب میلے میں 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر کتابوں کی فروخت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 03:27:19 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ رپورٹر

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ کراچی عالمی کتب میلے کے دوسرے روز بھی شائقینِ کتب کا تانتا بندھا رہا۔

صبح سے ہی اسکولز، کالجز، جامعات اور مدارس کے طلبہ قطاریں بنا کر اندر داخل ہوئے جب کہ بڑی تعداد میں مذہبی، سماجی، ادبی، صحافتی شخصیات نے میلے کا دورہ کیا اور اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔

کراچی عالمی کتب میلے میں پبلشرز اور بک سیلرز کی جانب سے 30 سے 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر کتب فروخت کی جا رہی ہیں، میلے میں نجی بینک نے اے ٹی ایم وین کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔   —تصویر بشکریہ رپورٹر

اے ٹی ایم کی وین نمائش کے آخری دن تک موجود رہے گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمولینس کا بھی انتظام ہے۔

پانچ روز کراچی عالمی کتب میلے میں آنے والے شائقینِ کتب کا کہنا تھا کہ کتب میلہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے، اس کمپیوٹر کے جدید دور میں بھی کتب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی۔  

ان کا کہنا تھا کہ علم کی پیاس بجھانے کے لیے یہ میلہ لگا ہے، یہاں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی مظہر ہے کہ شہرِ قائد کے لوگ علم و کتب سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، بچے، مرد، خواتین، بزرگ الغرض تمام عمر کے لوگ کتب سے دلچسپی رکھتے ہیں۔   —تصویر بشکریہ رپورٹر

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس میلے کا دائرہ سندھ کے دیگر شہروں تک پھیلائیں گے۔

کراچی عالمی کتب میلے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ اس بک فیئر میں کتابیں رعایتی قیمت پر مل جاتی ہیں، ہم اپنے بچوں کو پورے سال تسلی دیتے ہیں کہ کتب میلہ لگے گا تو کتاب خرید کر لائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر پیر 22 دسمبر پیر تک جاری رہے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:32 GMT+5 , Processed in 0.046357 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list