Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 256|Reply: 0

ہم لاہور سے کراچی منتقل ہوئے تو نہ کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی دعوت دی: افضل خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 19:42:19 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کراچی والوں کے سرد رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کام کے سلسلے میں گزشتہ برس کراچی منتقل ہوئے، یہاں ملنے جلنے کا وہ رجحان نہیں جیسا لاہور میں ہے۔

افضل خان اپنی اہلیہ صاحبہ اور بیٹوں کے ہمراہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے کراچی میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں افضل خان نے نجی ٹی وی چینل کو ٹیلی فونک انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے کراچی کے کچھ فنکاروں کے سرد رویّے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

افضل خان نے کہا کہ میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا ہوں، ہم کراچی میں تقریباً سب کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور سب ہمارے دوست ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر چند ایک افراد کے سوا کسی نے بھی ہمیں خوش آمدید نہیں کہا، صرف اسماء عباس تھیں جنہوں نے ہمارا استقبال کیا۔  

انہوں نے کہا کہ بہروز سبزواری نے مجھے ذاتی طور پر فون کیا، جبکہ جویریہ سعود اور سعود قاسمی، جو ہمارے لیے خاندان کی طرح ہیں، انہوں نے ہماری بہت مدد کی، ہمارے لیے گھر ڈھونڈا اور سیٹل ہونے میں ساتھ دیا۔ ان کے علاوہ کسی نے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی دعوت دی۔  

ریمبو نے کہا کہ ہم لوگ محفلوں اور میلنے جلنے کے شوقین ہیں، لیکن یہاں ایسا کوئی رجحان نظر نہیں آیا، اسی لیے ہم جویریہ اور سعود کے ساتھ ہی وقت گزارتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صاحبہ کو کراچی منتقل ہونے کے بعد اپنا سیلون بھی بند کرنا پڑا۔  

ان کے مطابق کراچی آنے پر صاحبہ اپنے پرانے گاہک کھو بیٹھی تھیں اور آمدن ختم ہو گئی تھی۔ واپسی پر بھی سیلون میں کوئی سرگرمی نہ ہونے کے باعث بالآخر اسے بند کرنا پڑا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:32 GMT+5 , Processed in 0.044047 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list