Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 355|Reply: 0

جنریشن زی امتِ مسلمہ کا مستقبل ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 04:48:15 | Show all posts |Read mode
  

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہو گا۔

لیڈر شپ سمٹ 2025ء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل امن معاہدے کو بار بار توڑ رہا ہے، امتِ مسلمہ کا مسئلہ یہ ہے کہ ترجیحات کو طے نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنریشن زی امتِ مسلمہ کا مستقبل ہے، جس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کر کے شعور کا ثبوت دیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور عالمی نظام چند طاقتوں کے مفادات کے تحت چل رہا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ بڑی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال ہے اور دنیا میں انصاف ناپید ہو چکا ہے، اسرائیل کی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور غزہ میں امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے، مگر بدقسمتی سے مسلم ممالک میں ایسے حکمراں مسلط ہیں جو اپنے عوام کے بجائے مغربی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء اسلام کے عادلانہ نظام سے ہی پُر کیا جا سکتا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے بنگلا دیش اور کشمیر کے حالات، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اقدامات اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے لیے ہر ممکن عملی اقدام اٹھایا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:33 GMT+5 , Processed in 0.048028 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list