Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 163|Reply: 0

پرواز میں حیران کُن واقعہ، مردہ خاتون کو سوار کروا دیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 15:12:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

برطانوی خاندان نے مبینہ طور پر مردہ دادی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر پرواز میں سوار کرا دیا۔

اسپین سے برطانیہ جانے والی ایک ایزی جیٹ کی پرواز اُس وقت شدید ہنگامے اور طویل تاخیر کا شکار ہوگئی جب ایک 89 سالہ خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا۔

مسافروں کے مطابق ایک برطانوی خاندان نے اپنی بزرگ رشتے دار کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز میں سوار کیا اور عملے کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور سو رہی ہیں، تاہم بعد میں خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ واقعہ اسپین کے شہر مالاگا سے لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جانے والی پرواز میں پیش آیا، مسافروں کے مطابق جہاز ٹیک آف کے لیے رن وے کی جانب بڑھ چکا تھا کہ کیبن کریو کو خاتون کی حالت پر تشویش ہوئی۔   
قسمت کی دیوی پھر مہربان، ویلز کے جوڑے نے دو مرتبہ بڑی لاٹری جیت لی

جوڑے کے مطابق انہوں نے محض اپنے اندرونی احساس پر بھروسا کرتے ہوئے دوبارہ لاٹری آزمانے کا فیصلہ کیا۔    

طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل لے جایا گیا، جہاں طبی عملے نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا، اس واقعے کے باعث پرواز تقریباً 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

متعدد مسافروں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ خاتون کی موت جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہی ہو چکی تھی، تاہم ایزی جیٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ایئر لائن کے مطابق خاتون کے پاس میڈیکل فِٹ ٹو فلائی سرٹیفکیٹ موجود تھا اور وہ بورڈنگ کے وقت زندہ تھیں۔

مسافر کے مطابق خاندان کے افراد بار بار عملے کو یقین دلاتے رہے کہ خاتون بالکل ٹھیک ہیں، حالانکہ ان کے بقول حقیقت اس کے برعکس تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:33 GMT+5 , Processed in 0.045767 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list