Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 635|Reply: 0

جنت مرزا کی ریمپ واک شدید تنقید کی زد میں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 16:30:26 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور معروف ڈیجیٹل انفلوئنسر جنت مرزا ان دنوں اپنی ریمپ واک کے باعث خبروں میں ہیں، ان کی پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنت مرزا نے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY) کے لیے ریمپ پر واک کی، اگرچہ انہوں نے حسین لباس زیب تن کر رکھا تھا، تاہم ناظرین کے مطابق لباس ان پر مکمل طور پر فِٹ نظر نہیں آیا۔

ریمپ واک کے دوران جنت کو لباس سنبھالتے اور خاص طور پر ٹراؤزر کے باعث غیر آرام دہ محسوس کرتے دیکھا گیا، جبکہ گہری نیک لائن کے سبب بھی وہ کچھ الجھن کا شکار دکھائی دیں۔

ان کی ریمپ واک میں توازن اور روانی کی کمی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی، وائرل ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی، جہاں صارفین نے جنت مرزا کی واک کو سلیپ واک اور حتیٰ کہ ہارر واک جیسے القابات دیے۔

ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ کہیں گی کہ انہیں بخار تھا، اسی لیے ٹھیک سے چل نہیں سکیں، جبکہ ایک اور صارف کے مطابق، ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی ممی چل رہی ہو۔

متعدد افراد نے رائے دی کہ جنت مرزا کو ریمپ واک کے بجائے ٹک ٹاک تک ہی محدود رہنا چاہیے، جبکہ کچھ صارفین نے ڈیزائنر پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے پیشہ ور ماڈلز کے بجائے سوشل میڈیا شخصیات کا انتخاب کیوں کیا؟

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد جنت مرزا نے بھی اس معاملے پر وضاحت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سمجھا تھا کہ ریمپ واک ایک آسان کام ہوگا اور میں اسے با آسانی مینج کرلوں گی، لیکن میرا لباس بہت زیادہ بھاری تھا، اس کے علاوہ ایک اور وجہ بھی تھی جس کا میں یہاں ذکر نہیں کرسکتی، کئی مسائل تھے اور چیزیں ریہرسل کے مطابق نہیں ہو سکیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:34 GMT+5 , Processed in 0.045609 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list