Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 809|Reply: 0

ملک میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 16:30:30 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

ملک میں تمام سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نیپرا کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کردی گئی ہے۔

نیپرا کے ذرائع نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ کی فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہو گی۔   
نیٹ میٹرنگ: صارف کو 22 کے بجائے 10 روپے ادائیگی کی تجویز زیرِ غور

نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔   

ذرائع نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا۔ پہلے گھریلو، صنعتی، کمرشل صارفین 25  کلو واٹ تک کو لائسنس سے استنثنیٰ تھا۔

نیپرا کے ذرائع نے کہا کہ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمے داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:33 GMT+5 , Processed in 0.047270 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list