Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 955|Reply: 0

بچپن میں زیادتی ہوتی رہی، بولنے کی ہمت نہ تھی: عدیل ہاشمی کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 20:24:05 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

معروف اداکار عدیل ہاشمی نے اپنے بچپن کے ایک نہایت تکلیف دہ تجربے پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے ایک اہم سماجی مسئلے کی جانب توجہ دلائی ہے۔

عدیل ہاشمی نے انکشاف کیا کہ جب میں ساتویں جماعت میں تھا تو مجھے اپنے ہی اسکول میں اپنے سے بڑے لڑکوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے مطابق یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا، مگر اس دوران میں کسی کو بھی یہ بات بتانے کی ہمت نہ کر سکا، اُس وقت خاموشی میری مجبوری بن گئی تھی کیونکہ مجھے نہ یہ معلوم تھا کہ اس بارے میں کس سے بات کرنی ہے اور نہ ہی یہ سکھایا گیا تھا کہ ایسے معاملات میں آواز کیسے اٹھائی جاتی ہے۔

عدیل ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ میرے والد نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا، مگر ہراسانی یا بدسلوکی جیسے موضوعات پر بات کرنے کی تربیت نہیں دی گئی، جس کے باعث میں اس تجربے کو اپنے اندر ہی دفن کیے رہا۔

اداکار کے مطابق والد بننے کے بعد میرا اس موضوع پر نقطۂ نظر بدل گیا ہے، جب میرے بیٹے نے اسکول جانا شروع کیا تو میں نے ابتدا ہی سے اس کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کا دروازہ کھلا رکھا۔

عدیل ہاشمی نے کہا کہ جب میرا بیٹا اسکول جانے لگا تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا کوئی بچہ یا کوئی بڑا بچہ اسے تنگ کرتا ہے؟ اس نے کہا نہیں، تو میں نے اسے واضح طور پر کہا کہ جب کبھی ایسا ہو، مجھے ضرور بتانا۔

عدیل ہاشمی نے زور دیا کہ بچوں کو بولنا سکھانا صرف اس وقت ضروری نہیں جب کوئی واقعہ ہو جائے، بلکہ یہ احساس دینا بھی بے حد اہم ہے کہ کوئی ہے جو ان کی بات سنے گا، یہی احساس بچوں کے اعتماد کو بڑھاتا ہے اور تنہائی کے احساس کو کم کرتا ہے۔

اپنے ماضی پر بات کرتے ہوئے عدیل ہاشمی نے کہا کہ جب لوگ مجھ سے میرے بچپن کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو میں شکر گزار ہوتا ہوں کہ وہ وقت گزر چکا ہے، اگرچہ یادیں آج بھی مشکل ہیں، مگر میں انہیں اپنی زندگی کا ایک بند باب سمجھتا ہوں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:34 GMT+5 , Processed in 0.045326 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list