Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 145|Reply: 0

میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 23:39:12 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب/ یوٹیوب دھرو راٹھی  

بھارت کے معروف یوٹیوبر و کونٹینٹ کری ایٹر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی فلم دھریندر کو بے نقاب کرنے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو بنانے سے قبل میں نے کہا تھا نہ انہیں آگ لگ جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں دھرو راٹھی نے کہا کہ یہ سب کچھ میری توقع کے عین مطابق ہوا ہے، پورے گودی سسٹم  میں آگ لگ گئی ہے۔

دھرو راٹھی نے مزید کہا کہ میں نے ویڈیو میں اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے، صرف سبسکرائبر ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔   
دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری دیتی ہیں: دھرو راٹھی

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی حقیقت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا۔   

یوٹیوبر نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اندھ بھگتوں اور سوشل میڈیا سیل کے ٹرولز کو کہنا چاہوں گا کہ آپ لوگ جلد سے جلد میرے چینل کو پروان چڑھائیں، اگر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے چینل کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ دھرو راٹھی نے اپنی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایجنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے  فلم کے ہدایتکار ادتیا دھر کو گھٹیا انسان قرار دیا تھا۔   
میری 1 ویڈیو 300 کروڑ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کر دیگی: دھرو راٹھی

بھارتی معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ایک یوٹیوب ویڈیو بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔   

دھرو راٹھی نے ویڈیو میں کہاکہ یہ فلم محض ایک کمزور یا ناقص فلم نہیں بلکہ ایک مؤثر انداز میں پیش کیا گیا پروپیگنڈا ہے، جو زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا ادتیا دھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تلوے چاٹنے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ اداکار نفرت آمیز پروپیگنڈا فلموں میں خوشی خوشی کام کرتے نظر آتے ہیں۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک ڈائیلاگ بولا گیا ہے کہ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا دشمن ہندوستانی ہی ہے، یہ ڈائیلاگ بھارتی سیاستدان اکثر اپنے مخالفین سے متعلق کہتے رہتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے متعلق اس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:34 GMT+5 , Processed in 0.044672 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list