Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 519|Reply: 0

ووٹ کی طاقت پر اعتماد بار بار مجروح کیا جا رہا ہے، سعد رفیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 23:39:13 | Show all posts |Read mode
  خواجہ سعد رفیق / فوٹو: فیس بک  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جھگڑے اور فساد ملک کو کبھی آگے نہیں لے کر جاتے، ووٹ کی طاقت پر اعتماد بار بار مجروح کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  پی ٹی آئی والے ہماری گرفتاریوں اور سزاؤں کا اعلان کرتے تھے، ہمیں رگڑا لگا رہے تھے، آج انہیں رگڑا لگ رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صوبوں کے درمیان اس سے پہلے اتنی نفرت کبھی نہیں دیکھی، پنجاب کو نفرت کا مرکز بنا دیا گیا ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، گالیاں پنجاب والوں کو پڑتی ہیں، ہم نے مشرقی پاکستان کے سانحے سے سبق نہیں سیکھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ہے، خواجہ رفیق نے تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بہت اہم کرادار ادا کیا، سیاسی سفر میں  50 بار جیل گیا یوں، میں اول اور آخر مسلم لیگی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک اپنے موقف سے نہیں پھرا اور کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، مخالفین نے ہمیں جھوٹے مقدموں میں اندر کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، نواز شریف کو آگے آکر ملکی حالات کو ٹھیک کرنا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کام ہوتا نظر آ رہا ہے، ہم دشمن سے نہیں لڑتے،آپس میں لڑتے ہیں،  یہاں کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن لوگ باہر جا رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے اس ملک کی خاطر بہت کچھ برداشت کیا ہے، نہ 9 مئی ہوتا نہ وہ جیل میں ہوتے، انہوں نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے، آج ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:33 GMT+5 , Processed in 0.045179 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list