Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 663|Reply: 0

ایس پی شہربانو نقوی ایمرجنسی کال کی وجہ سے پوڈ کاسٹ چھوڑ گئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:03:08 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

ایس پی شہربانو نقوی کا پوڈکاسٹ کے دوران فرض شناسی کا مظاہرہ وائرل ہوگیا تاہم ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان بھی آگیا۔

پاکستانی پولیس افسر شہربانو نقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، چند برس قبل وہ لاہور میں ایک خاتون کو ہجوم کے تشدد سے بروقت بچانے پر خبروں کی زینت بنی تھیں، خاتون کو اردو خطاطی والی شرٹ پہننے پر شدت پسند ہجوم کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا تھا، تاہم شہربانو نقوی کی فوری کارروائی نے ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا تھا، اس جرات مندانہ اقدام پر انہیں ملک بھر میں خوب سراہا گیا تھا۔

حال ہی میں شہربانو نقوی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں دورانِ گفتگو انہیں ایس ایچ او کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس میں ایک قتل کے کیس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پولیس افسر نے فوراً پوڈکاسٹ چھوڑا، کیس نمٹایا اور پھر واپس آ کر انٹرویو دوبارہ شروع کر دیا، ان کا یہ اندازِ فرض شناسی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد میمز اور طنزیہ ویڈیوز کی بھی بھرمار ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اس لمحے کو مزاحیہ انداز میں پیش کرنا شروع کردیا گیا، ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ دھریندر کا سیکوئل ریلیز ہوگیا ہے دوستو۔   
شہربانو نقوی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔    

معروف سوشل میڈیا کریئیٹر یاسر شامی نے بھی پوڈکاسٹ کے اس منظر کی مزاحیہ نقل (ریکریئیشن) بنائی، جس میں انہوں نے قتل کے منظر کو طنزیہ انداز میں پیش کیا، ان کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔

دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہیں ہماری جنریشن زی پولیس افسران، ایک اور تبصرہ تھا کہ ان دونوں میں سب سے بہترین اداکاری مائیک نے کی، جبکہ کسی نے طنزاً کہا کہ قتل کا کیس ایک گھنٹے میں حل ہوگیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:33 GMT+5 , Processed in 0.044818 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list