Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 379|Reply: 0

اداکار جیمز رینسون نے جنسی زیادتی سے بچایا تھا، خاتون کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:05:56 | Show all posts |Read mode
مرحوم امریکی اداکار جیمز رینسون کی وفات کے بعد ایک چونکا دینے والا اور دل کو چھو لینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مولی واٹس نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جیمز رینسون نے برسوں پہلے انہیں ایک خوفناک جنسی حملے سے بچایا تھا، اور اگر وہ اس رات مدد کو نہ آتے تو شاید ان کی زندگی کا رخ ہی بدل جاتا۔

مولی واٹس نے انسٹاگرام پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جیمز رینسون کی موت کی خبر ملی تو وہ خاموش نہ رہ سکیں۔ ان کے بقول وہ عام طور پر اپنی نجی زندگی پر بات نہیں کرتیں، مگر اس بار انہوں نے محسوس کیا کہ دنیا کو یہ جاننا چاہیے کہ جیمز رینسون جیسے لوگ واقعی موجود تھے۔

انہوں نے لکھا ’’میں دل سے شکر گزار ہوں کہ یہ انسان اس دنیا میں تھا۔ اگر وہ نہ ہوتے تو شاید میری زندگی آج جیسی نہ ہوتی۔‘‘

مولی نے بتایا کہ وہ نیویارک کے علاقے چائنا ٹاؤن میں جیمز رینسون کے ساتھ ایک ہی عمارت میں رہتی تھیں۔ ایک رات عمارت کے دروازے پر ان پر حملہ ہوا۔ وہ مدد کےلیے چیخیں مگر کوئی نہ آیا۔ حملہ آور نے ان کا گلا دبایا تاکہ وہ آواز نہ نکال سکیں۔ مولی کے مطابق اس لمحے انہیں یقین ہو چلا تھا کہ یا تو وہ جان سے جائیں گی یا ان کی عزت پامال ہو جائے گی۔



اسی دوران جیمز رینسون، جنہیں وہ پیار سے پی جے کہتی ہیں، ان کی چیخیں سن کر مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ مولی کے مطابق وہ بغیر قمیض کے ہاتھ میں بیٹ یا پائپ لیے آئے اور حملہ آور کو بھگا دیا۔ بعد ازاں جیمز نے اس کا پیچھا بھی کیا، جس کے باعث پولیس کو اس شخص کی شناخت میں مدد ملی، جو بعد میں ایک عادی جنسی مجرم نکلا۔



مولی نے صاف لفظوں میں کہا، ’’پی جے نے میری جان بچائی۔ مجھے نہیں معلوم اگر وہ اس رات نہ آتے تو میری زندگی آج کیسی ہوتی۔‘‘
          View this post on Instagram                       


مولی واٹس نے یہ بھی لکھا کہ جیمز رینسون کی موت نے انہیں اس لیے بھی گہرے دکھ میں مبتلا کیا کیونکہ جیمز خود زندگی میں تشدد اور صدموں کا سامنا کرچکے تھے۔ ان کے مطابق جس درد سے وہ خود بچ گئیں، جیمز نے اپنی زندگی میں اسے کسی اور شکل میں جھیلا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا عموماً ان لوگوں کے ساتھ نرمی نہیں برتتی جو زخمی، کمزور یا اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ جیمز رینسون نے 21 دسمبر کو 46 برس کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔ وہ مشہور ٹی وی سیریز ’’دی وائر‘‘ میں زیگی سوبوٹکا اور فلم ’’اِٹ: چیپٹر ٹو‘‘ میں ایڈی کیسپبراک کے کردار سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے تھے۔ ان کے دیگر نمایاں کاموں میں بلیک فون 2، وی/ایچ/ایس/85، اسمال انجن ریپیئر، پوکر فیس، سیل ٹیم اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر مولی واٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ برسوں بعد بھی جیمز سے رابطہ نہ کر سکیں اور انہیں یہ نہ بتا سکیں کہ وہ ان کی کتنی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے جیمز رینسون کے اہلِ خانہ کی مدد کے لیے ایک GoFundMe لنک بھی شیئر کیا۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کے لیے جیمز رینسون کی شخصیت کا ایک ایسا پہلو سامنے لایا ہے، جو انہیں صرف ایک اداکار نہیں بلکہ ایک حقیقی ہیرو ثابت کرتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:35 GMT+5 , Processed in 0.044542 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list