امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں دھماکوں اور کشیدگی کی خبریں سامنے آئیں۔
ابوظبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ تاہم دبئی میں موجود معروف ریپر یویو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں سب کچھ محفوظ ہے۔
یو یو ہنی سنگھ کی وہاب بگٹی اور صاحبان کیساتھ البم ریلیز
بھارتی معروف پنجابی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کر دی۔
ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ دبئی میں بالکل ٹھیک ہے، سپر سیف۔ خبروں میں آنے والی بے وقوفانہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔‘
بعد ازاں انہوں نے دبئی کے اسٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہم دبئی میں محفوظ ہیں، کام جاری ہے۔‘