سابق ملکہ ایران فرح دیبا پہلوی نے ایران کی صورتحال پر پہلا تبصرہ کیا ہے۔ سابق شاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کی اہلیہ فرح دیبا پہلوی نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت الل خامنہ ای کا قتل تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
سابق ملکہ ایران نے کہا کہ سپریم لیڈر کے قتل سے ازخود ایرانی نظام ختم نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی سالمیت کا احترام اور ایرانیوں کو خود منزل چننے کا حق دیا جائے۔ ان کے بیٹے رضا پہلوی نے اقتدار منتقلی کیلئے تیاری کر رکھی ہے۔