Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 693|Reply: 0

چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون کو ریلوے اہلکار نے بچالیا، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:06:05 | Show all posts |Read mode
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتی ٹرین سے ایک خاتون پلیٹ فارم سے نیچے گرنے والی ہوتی ہیں۔

تمل ناڈو کے شہر تَمبارم ریلوے اسٹیشن پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ اُس وقت ٹل گیا جب ریلوے عملے کے ایک اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کی جان بچالی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ریلوے اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔



ریلوے حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر بیچ جانے والی لوکل ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ٹرین چل پڑی اور وہ توازن کھو بیٹھیں۔ اس نازک لمحے پر ڈیوٹی پر موجود ٹکٹ چیکنگ اسٹاف نتیش کمار نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے خاتون کو بازو سے پکڑ کر محفوظ مقام پر کھینچ لیا، یوں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔



ریلوے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے نتیش کمار کی مستعدی، حاضر دماغی اور مسافروں کی سلامتی کےلیے غیر معمولی لگن کو سراہا۔ ادارے نے اسے فرض شناسی کی شاندار مثال قرار دیا۔


Swift alertness by Shri Nithish Kumar, Ticket Checking Staff (CCTC/TBM), at Tambaram on 20.12.2025, saved a lady passenger who accidentally slipped while boarding a Beach-bound train.

His timely action and presence of mind averted a serious accident, reflecting exemplary… pic.twitter.com/qRhNsgLcrA — Southern Railway (@GMSRailway) December 22, 2025


ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی صارفین نے اسے ’’ہیرو والا اقدام‘‘ اور ’’دل روک دینے والا لمحہ‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ لوکل ٹرینیں شیطانی تیزی سے رفتار پکڑتی ہیں، مگر نتیش کمار نے غیر معمولی چوکسی کے ساتھ جیسے قدرتی مدد سے خاتون کو بچا لیا۔

کچھ صارفین نے اس بہادری کے ساتھ ساتھ ریلوے نظام میں بہتری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایک تبصرے میں مطالبہ کیا گیا کہ مضافاتی ٹرینوں میں خودکار دروازے بند ہونے کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ ایسے واقعات روکے جا سکیں۔ ایک اور صارف نے پلیٹ فارم اور ٹرین کے فرش کے درمیان خطرناک حد تک وسیع خلا کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اصل حل آخری لمحے کی بہادری نہیں بلکہ بنیادی ڈیزائن میں اصلاحات ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:35 GMT+5 , Processed in 0.046047 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list