Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 618|Reply: 0

برطانیہ: باکسنگ ڈے پر 3.8 بلین پاؤنڈ کی شاپنگ کی جائے گی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:18:09 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں شاپنگ کے حوالے سے سال کا سب سے مصروف ترین دن 26 دسمبر یعنی باکسنگ ڈے کو تصور کیا جاتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کرسمس کے روز لوگ اپنے تحائف کھول کر نئی اشیا کی خریداری کی فکر شروع کر دیتے ہیں۔

معاشی ماہرین کے تخمینہ کے مطابق باکسنگ ڈے پر مجموعی طور پر 3.8 بلین پاؤنڈ کی شاپنگ کی جائے گی جو کہ گزشتہ برس کی نسبت دو فیصد زائد ہے۔

بدلتے زمانے کے ساتھ شاپنگ کرنے کی عادات میں بھی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں چند برس پہلے تک بڑے اسٹور سیل کے رش سے نمٹنے کیلئے علی الصبح ہی اسٹور کے دروازے گاہکوں کیلئے کھول دیا کرتے تھے لیکن اب آن لائن شاپنگ کی مقبولیت کے سبب شاپنگ سینٹرز یا ہائی اسٹریٹ جاکر شاپنگ کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 6.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹور اب کرسمس ڈے سے ہی سیل کا آغاز کر دیتے ہیں اور ان کی ویب سائٹ پر رش کے سبب صارفین کو سلاٹ بک کرے پڑتے ہیں۔

ہارڈویئر اور ٹیکنالوجی اسٹورز کے خریداروں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ لیژر، ہیلتھ اینڈ بیوٹی کی اشیا اسٹور جاکر خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد کرسمس پر ملنے والے ایسے تحائف جو انھیں درکار نہیں ہوتے انھیں واپس کرنے کیلئے بھی اسٹورز کا رخ کرتے ہیں۔

کنزیومر گروپ وچ نے صارفین کو یاد دلایا ہے کہ فراڈ کرنے والے ہالیڈے سیزن میں زیادہ سرگرم ہوتے ہیں اس لیے سیلز میں خریداری کرتے وقت ان سے ہوشیار رہا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:35 GMT+5 , Processed in 0.043848 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list