|
|
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بے نظیر کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو محض سیاسی رہنما نہیں، سیاسی تدبر، جرأت اور مزاحمت کی ایک لازوال علامت تھیں۔
فریال تالپور نےکہا کہ بی بی کی اصل عظمت جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی، آمریت و انتہاپسندی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور پاکستان کی عوام سے اُن کی بے لوث محبت میں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی لازوال قربانی نے ملک میں انصاف، مساوات اور انسانی وقار کی جدوجہد کو نئی زندگی بخشی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے زندگی وقف کردی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ کی پوری زندگی ہر محب وطن کے لیے مشعل راہ ہے۔ |
|