Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 887|Reply: 0

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:40:01 | Show all posts |Read mode
  تصویر، اسکرین گریب

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

کراچی میں ہونے والی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدعو کرنے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکر گزار ہوں، میں بھی پاکستانی نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں۔

ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے کہا کہ کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچائیں، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینا پاکستان نیول اکیڈمی کے لیے قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:35 GMT+5 , Processed in 0.044221 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list