Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 35|Reply: 0

وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 17:18:53 | Show all posts |Read mode



وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں جاری تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح کی اہم صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ جاری رکھنے کے عزم کی توثیق کی، دو طرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔   
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔   

پی ایم آفس اعلامیے کے مطابق  صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے روانہ ہوگئے۔  

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کا بطور صدرِ متحدہ عرب امارات پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا، آمد پر انہیں نہایت گرم جوشی اور احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، شاہی طیارے کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف۔17 طیاروں نے استقبال کیا۔

نور خان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کابینہ کے دیگر سینئر اراکین اور سرکاری افسران بھی نور خان ایئربیس پر موجود تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:35 GMT+5 , Processed in 0.044272 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list