Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 116|Reply: 0

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، عظمیٰ بخاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 17:18:54 | Show all posts |Read mode
  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو  

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح، ان کو مکمل اجازت ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، پچھلی بار علی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہور کی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں، تصویریں کھینچیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی میں جا کر لاگو کریں، آفریدی صاحب کو ان کی کابینہ نے کہا ہے کہ پشاور گندا بہت ہے۔   
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی

سہیل آفریدی اور ان کے وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کردی گئی، پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔   

صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں بد زبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑ میں اسلحہ اور منشیات لانے کی اجازت نہیں، گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور پولیس نے آج وزیر اعلیٰ کے پی کے اسٹاف سے خود رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:35 GMT+5 , Processed in 0.044814 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list