چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
نتائج کا اعلان انٹربورڈ کراچی کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر یونیوسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اسپیشل سیکرٹیری سہیل انور بلوچ بھی موجود تھے۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 19 ہزار 212 امیدواروں نے رجسٹریشن کی، جن میں سے 18ہزار 813 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان کے نتائج کا اعلان
نیشنل رجسٹریشن امتحان (نیشنل رجسٹریشن ایگزام) اسٹیپ-I جو کہ 14 دسمبر 2025 کو منعقد ہوا تھا، کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (این یو ایم ایس) راولپنڈی کے زیرِ انتظام منعقد کیا گیا۔
9 ہزار 678 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 3 ہزار 542 پانچ پرچوں میں، 2 ہزار 353 چار پرچوں میں، 1 ہزار 405 تین پرچوں میں، 860 دو پرچوں میں جبکہ 580 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ انٹربورڈ کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سائنس جنرل گروپ میں ریاضی کا پرچہ ای مارکنگ کے تحت لیا گیا۔ ریاضی کے پرچے کی جانچ جدید Rubrics سسٹم کے مطابق ای مارکنگ کے ذریعے کی گئی جس سے شفافیت، درستگی اور معیار کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انٹربورڈ کراچی امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
آئندہ سال 2026ء کے سالانہ امتحانات میں انٹرمیڈیٹ کے مزید پرچوں کی جانچ ای مارکنگ کے تحت کی جائے گی۔