Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 347|Reply: 0

چین کیساتھ بڑھتی کشیدگی، جاپان نے 58 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کر لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 18:00:06 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

جاپان کی کابینہ نے مالی سال 2026ء کے لیے 58 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کیا ہے۔ یہ فیصلہ چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان میں منظور شدہ مسودہ بجٹ کے مطابق دفاعی اخراجات 9.04 ٹریلین ین ہوں گے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہیں۔  

اس سے قبل مالی سال 2025ء میں جاپان نے دفاع کے لیے 8.7 ٹریلین ین (تقریباً 55.7 ارب ڈالر) مختص کیے تھے۔

یہ اضافہ جاپان کے پانچ سالہ 43 ٹریلین ین (275 ارب ڈالر) کے دفاعی پروگرام کا چوتھا سال ہے جس کا مقصد دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 2 فیصد تک بڑھانا ہے۔

جاپان کی چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی کابینہ نے دفاعی بجٹ کی منظوری ایسے وقت میں دی ہے جب چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔  

دونوں ممالک کے درمیان تائیوان کے معاملے پر جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے بیانات کے بعد سفارتی تنازعات جاری ہیں۔

چین نے ردعمل کے طور پر جاپان کے خلاف سفارتی اور معاشی اقدامات کیے ہیں جن میں سفر اور جاپانی سمندری خوراک کی درآمد پر پابندی شامل ہے۔

دوسری جانب جاپان اپنی تازہ قومی سلامتی حکمتِ عملی میں چین کو سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج قرار دیتا ہے اور اسی بنیاد پر امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:34 GMT+5 , Processed in 0.048471 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list