Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 553|Reply: 0

شہزادہ ولیم کا تاحال شہزادہ ہیری کے شاہی رقم کے استعمال پر غصے کا اظہار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 20:36:10 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ولیم نے چھوٹے بھائی، شاہی خاندان سے منحرف شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی کے باوجود تاحال شاہی خاندان سے مالی فوائد حاصل کرنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ ہیری نے 2020ء میں شاہی فرائض سے دستبرداری اختیار کی تھی تاہم اس کے باوجود وہ شاہی نظام سے جڑی مالی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔  

شاہی ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری کو 2024ء میں اپنی پردادی کے قائم کردہ ایک ٹرسٹ سے تقریباً ایک کروڑ ڈالر وراثت میں ملے ہیں جس پر شہزادہ ولیم کو سخت تحفظات ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے شہزادہ ولیم چاہتے ہیں کہ ہیری اپنے فیصلے کے ’مالی نتائج‘ بھی بھگتیں تاکہ اُنہیں اپنے فیصلے کی سنگینی کا احساس ہو سکے۔   
شہزادہ ہیری کی سوانح حیات پر شہزادہ ولیم کا سخت ردِ عمل

پرنس آف ویلز ولیم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کی سوانح حیات پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔    

شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ولیم اس بات پر ناراض ہیں کہ ہیری نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کی، ان پر تنقید کی لیکن پھر بھی شاہی نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پرنس ولیم کے نزدیک وفاداری اور فرض کی اہمیت ہونی چاہیے، ورنہ پورا نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ شہزادہ ولیم کے لیے ایک واضح حد بن چکا ہے، انہوں نے اپنے قریبی لوگوں کو بتایا ہے کہ اگر ابھی حدود مقرر نہ کی گئیں تو مستقبل میں یہ ممکن نہیں ہوگا۔

شاہی ذرائع کے مطابق پرنس ولیم بادشاہ بننے کے بعد اس معاملے پر سخت فیصلے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے خیال میں شاہی فرائض چھوڑنے پر شہزادہ ہیری کو مالی نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:50 GMT+5 , Processed in 0.045459 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list