Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 673|Reply: 0

ٹینس کی دنیا کا انوکھا مقابلہ، ارینا سبالینکا اور نک کرگیوس آمنے سامنے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 21:15:22 | Show all posts |Read mode
  مرد اور خاتون کا یہ مقابلہ دبئی میں اتوار کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

ٹینس میں انوکھا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ ویمن ورلڈ نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالینکا آسٹریلیا نک کرگیوس کا سامنا کریں گی۔ ٹینس کی دنیا میں مرد اور خاتون کا یہ مقابلہ دبئی میں اتوار کو ہوگا۔

27 سالہ  ارینا سبالینکا 30 سال کے سابق ویمبلڈن فائنلسٹ کرگیوس کے خلاف ٹینس کے نمائشی میچ میں مد مقابل ہوں گی، مرد اور خاتون کے درمیان ہونے والی یہ جنگ اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

ورلڈ نمبر 13 آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے ستمبر میں یو ایس اوپن کے دوران ویمن ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو مقابلے چیلنج دیا تھا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی، کرگیوس نے یہ دعوی ٰ بھی کیا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

سبالینکا نے حریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرگیوس کے چلینج کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، اس مقابلے کے لئے پوری دنیا کی ویمن ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے باعث فخر ہوگا۔ وہ کیریئر کی بہترین ٹینس کرگیوس کے خلاف ہی کھیلیں گی۔

یہ بیسٹ آف تھری سیٹس کا مقابلہ ہوگا اور فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر پر جانے کی صورت میں ٹائی بریکر 10 پوائنٹس کا ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:53 GMT+5 , Processed in 0.047922 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list