Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 64|Reply: 0

مسجد نبویﷺ کے موذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 21:54:09 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان پیر کی شام انتقال کر گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعداز نمازِ فجر ادا کی گئی جبکہ انہیں مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیخ فیصل نعمان کا انتقال بروز پیر، 22 دسمبر کو ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ 23 دسمبر کو بعداز نمازِ فجر مسجد نبویﷺ میں ادا کرنے کے بعد انہیں جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

ان سائیڈ حرمین کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیخ فیصل نعمان کی جانب سے دی جانے والی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، جو انہوں نے 2 نومبر کو دی تھی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجد نبویﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ اذان دینا مؤذن کے خاندان کی روایت رہی ہے۔ ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبویﷺ میں مؤذن کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل کے والد کو صرف 14 سال کی عمر میں مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے آخری وقت تک مسجد نبویﷺ میں اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال 90 سے زائد عمر میں ہوا تھا۔ والد کے انتقال کے بعد شیخ فیصل نے یہ فریضہ سنبھالا اور 25 برس تک خدمات انجام دیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:53 GMT+5 , Processed in 0.044378 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list