حال ہی میں دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستان کے لیجنڈری اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے مزید دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلطان گولڈن نے کہا کہ وہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی فلپ کرنے کا ریکاڈ بنانا چاہتے ہیں۔
نامور پاکستانی اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو عالمی ریکارڈ توڑ دیے
سلطان گولڈن نے 2022 کا تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ایک میل 15سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پچھلے دو ریکارڈز بنانے کے پروگرام میں کافی مدد کی، یہ ریکارڈ وہ پاکستان کے نام کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے لاہور پہنچنے پر ریکارڈ ہولڈر اسٹنٹ مین سلطان گولڈن کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومتی سرپرستی میں اکیڈمی قائم کرنا اور نوجوانوں کو تربیت دینا چاہتے ہیں۔