|
|
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے متعلق اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کر دیا۔
کیوی کپتان نے بتایا کہ پاکستان اس سری لنکا میچ دیکھنا کافی مشکل تھا اور بعض اوقات اعصاب شکن ہو رہا ہے۔ کمرے میں دیگر کھلاڑی بھی میچ دیکھ رہے تھے اور ان (مچل سینٹنر) کو میچ سنسنی خیز ہونے کی وجہ سے کمرے سے جانا پڑا۔
پہلے سیمی فائنل میں حریف ٹیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے پاس بہت طاقت ہے۔ ان کا خیال ہے کہ پچھلے میچ میں نیوزی لنڈ کے بولنگ پاور پلے میں وہ میچ کو لے گئے تھے۔
مچل سینٹنر نے کہا کہ کیویز نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل نہیں پیش کیا ہے اور یہ اچھی چیز ہے۔ |
|