Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 897|Reply: 0

دسویں منزل سے گرنے والا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:09:24 | Show all posts |Read mode
بھارتی شہر سورت میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے نے ہر دیکھنے والے کو چونکا دیا، جہاں ایک 57 سالہ شخص نیند کے دوران دسویں منزل سے گرنے کے باوجود موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

یہ حادثہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا، کیونکہ گرنے والے شخص کی ٹانگ دو منزل نیچے ایک فلیٹ کی کھڑکی پر نصب لوہے کی جالی میں پھنس گئی اور وہ وہیں الٹے لٹک کر رک گیا۔



اطلاعات کے مطابق نیتن نامی شخص اپنی رہائش گاہ میں دسویں فلور پر کھڑکی کے قریب سو رہا تھا۔ دورانِ نیند کروٹ بدلنے پر وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اچانک کھڑکی سے باہر جاگرا۔ یہ لمحہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا، تاہم قسمت نے اس وقت ساتھ دیا جب اس کی ٹانگ آٹھویں منزل پر واقع فلیٹ کی جالی میں اٹک گئی اور وہ نیچے گرنے سے بچ گیا۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیتن الٹے لٹکے ہوئے ہیں اور ان کی ٹانگ جالی میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے۔ منظر اتنا خوفناک تھا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

https://www.instagram.com/reel/DSsiNLKkina/

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی شروع کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے اوپر والی منزل سے رسیوں اور سیفٹی بیلٹس کے ذریعے نیتن کو محفوظ انداز میں باندھا، جبکہ نیچے کی جانب حفاظتی جال بھی نصب کیا گیا تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو ٹیم نے کامیابی سے نیتن کی ٹانگ جالی سے آزاد کروا لی۔ اس دوران موقع پر موجود افراد نے سکھ کا سانس لیا اور ریسکیو ٹیم کی مہارت کو سراہا۔

حادثے کے فوراً بعد نیتن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ معجزانہ طور پر ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:53 GMT+5 , Processed in 0.044894 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list