|
|
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کیلئے بڑا جواب آج کا جلسہ ہے۔
پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ جاری ہے۔
گڑھی خدا بخش میں کارکنوں کے لیے20 ایکڑ پر مشتمل مرکزی پنڈال تیار کیا گیا ہے، برسی کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18 برسی میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں اور جیالوں کے لیے بریانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کےحق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ انصاف کے لیے پُرامن طریقے سے آواز اٹھائیں، نفرت کے بجائے اتحاد کا راستہ اپنائیں۔
بلاول بھٹو نے شہید بی بی کے مشن سے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر ہمارا اجتماعی سوگ، غور و فکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے، پیپلزپارٹی سماجی و معاشی انصاف، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ |
|