Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 900|Reply: 0

’ویرات کوہلی کا وائٹ بال کپتانی دور مایوس کن رہا‘، ہربھجن سنگھ اور ٹام موڈی کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:12:06 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے وائٹ بال کپتانی دور میں بھارتی ٹیم کو زیادہ آئی سی سی ٹرافیز جیتنی چاہئیں تھیں، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

ہربھجن سنگھ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے جیو ہاٹ اسٹار کے پروگرام ’رائز آف چیمپئنز‘ میں کرکٹ پر بات کی۔

ہر بجھن سنگھ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کے پاس مضبوط اور تجربہ کار ٹیم تھی، اس کے باوجود ویرات کی قیادت میں ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی نہیں مل سکی۔   
ویرات کوہلی کو معذور مداح کیساتھ ناروا سلوک کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو معذور مداح کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔   

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ویرات کوہلی ٹیسٹ فارمیٹ کا شاندار کپتان تھا لیکن وائٹ بال میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں آئے۔ ویرات کے دور میں بھارت 2017ء چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے 180 رنز سے ہارا، 2019ء ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ہوئی جبکہ 2021ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت گروپ مرحلے ہی سے باہر ہوگیا تھا۔

ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ویرات کے پاس ایسی ٹیم تھی جو تین یا چار بڑی ٹرافیز جیت سکتی تھی، اگر نہیں جیت پائے تو اس کی کوئی وجہ ضرور ہوگی لیکن ٹیم بہت اچھی تھی۔

سابق بھارتی بلے باز سنجے منجریکر نے بھی کوہلی اور روی شاستری کے دور میں ٹیم سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہی ان کی بھی سب سے بڑی تشویش رہ چکی ہے۔

پروگرام کے دوران آسٹریلوی سابق کھلاڑی ٹام موڈی نے ویرات کوہلی کے دور کا خلاصہ کرتے ہوئے اپنی رائے میں کہا کہ ویرات کوہلی کا دور بہت زیادہ توقعات کا دور تھا لیکن انجام مایوس کُن ثابت ہوا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:53 GMT+5 , Processed in 0.045996 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list