Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 99|Reply: 0

دہلی میں رہنا ہے تو پہلے ہندی سیکھو! بی جے پی کونسلر کی افریقی شہری کو دھمکیاں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:49:05 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کونسلر رینو چوہدری ہندی نہ سیکھنے پر افریقی شہری کو دھمکیاں دینے لگیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینو چوہدری دہلی کے ایک پارک میں موجود افراد کے ایک گروپ سے تلخ لہجے میں بات کر رہی ہیں، وہ ایک افریقی شہری سے سوال کرتی ہیں کہ بھارت میں رہتے ہوئے اس نے ہندی کیوں نہیں سیکھی اور خبردار کرتی ہیں کہ اگر وہ ایک ماہ کے اندر ہندی نہ سیکھ سکا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ویڈیو میں کونسلر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ اگر آپ بھارت سے کمائی کر رہے ہیں تو آپ کو ہندی بولنی آنی چاہیے۔

رینو چوہدری افریقی شہری کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دیتی ہیں کہ اگر اس نے ہندی نہ سیکھی تو حکام پارک اس سے واپس لے لیں گے، وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ شام 8 بجے کے بعد پارک بند ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کی مبینہ مجرمانہ سرگرمی کی صورت میں یہی افراد ذمہ دار ہوں گے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کونسلر کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں میسی کو بھی کہنا چاہیے تھا کہ ہندی نہیں آتی تو بھارت مت آؤ، کسی نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ بعد کونسلر فٹبال بھی سکھائیں گی۔

زبان کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہ لوگ ہر جگہ ہندی کیوں مسلط کرنا چاہتے ہیں، اس سے لوگوں کے درمیان نفرت پھیلتی ہے، سیاسی تنقید کرتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ووٹ کیوں دیتے ہیں، یہ کام کرنے والے نہیں بلکہ تماشے ہیں، کسی نے کہا کہ بارہ سال سے بچوں کی تربیت کرنے والے ایک مخلص کوچ کو ہندی کے نام پر ہراساں کرنا؟ رینو چوہدری اور ان کی تنگ نظری پر شرم آنی چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.047744 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list