Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 554|Reply: 0

’بڑے آدمی ہیں، سنبھال لیں گے‘ ایپسٹین فائلز میں بل کلنٹن کی تصاویر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:51:05 | Show all posts |Read mode
  
کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری کی جانے والی متنازع فائلز پر پہلی بار ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو بے گناہ لوگ ایپسٹین سے ملے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے نجی کلب مارالاگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین کا معاملہ ری پبلکن پارٹی کی کامیابیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔  

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ سارا معاملہ اِن کی جماعت کی بڑی کامیابیوں سے دھیان ہٹانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں بل کلنٹن کو پسند کرتا ہوں، میرے اِن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ ان کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔   
ایپسٹین فائلز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہٹانے پر شدید ردعمل: تصویر دوبارہ شامل کردی گئی

امریکی محکمۂ انصاف نے جیفری ایپسٹین سے متعلق حال ہی میں جاری کی گئی فائلز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر دوبارہ شامل کر دی ہے۔ یہ تصویر عارضی طور پر ہٹا دی گئی تھی جس کے سبب سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔   

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اپنی بھی تصاویر سامنے آئی ہیں، اس وقت تقریباً ہر کوئی ایپسٹین کے ساتھ میل جول رکھتا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے تصاویر کے اجراء کو ’ایک برا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کلنٹن ایک مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، وہ اس صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں، ایسی تصاویر دیگر باعزت افراد کی بھی سامنے آ سکتی ہیں جو برسوں پہلے محض کسی تقریب میں ایپسٹین سے ملے تھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بینکرز، وکلاء اور دیگر معزز لوگ صرف ایک تصویر کے سبب بھی بدنام ہو سکتے ہیں، حالانکہ ان کا ایپسٹین کے جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ اس بات پر ناراض ہیں کہ ایسی تصاویر جاری کی جا رہی ہیں جن سے بے گناہ افراد کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔   
سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کا ریکارڈ جاری

امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کا تحقیقاتی ریکارڈ جاری کرنا شروع کردیا۔   

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف نے جمعے کے روز سے ایپسٹین کیس سے متعلق فائلز اور تصاویر جاری کرنا شروع کی ہیں جن کے پہلے مجموعے میں سابق صدر بل کلنٹن کی تصاویر نمایاں طور پر شامل ہیں۔

پس منظر

جیفری ایپسٹین ایک امیر ترین اور بااثر امریکی شخص تھا جو کم سن لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار ہوا، وہ 2019ء میں نیویارک کی جیل میں مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا جسے سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.045372 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list