Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 270|Reply: 0

اب آپ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے کھانے کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 01:06:31 | Show all posts |Read mode
جاپان میں ایک حیران کن ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے اب ناظرین ٹی وی اسکرین پر دکھائے جانے والے کھانوں کا ذائقہ براہِ راست محسوس کرسکیں گے۔

اس تجرباتی ڈیوائس کو ’ٹیسٹ دی ٹی وی‘ یا ٹی ٹی ٹی وی کا نام دیا گیا ہے، جسے میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی مِیاشِتا نے اپنی تحقیقی ٹیم کے تعاون سے تیار کیا ہے۔



رپورٹس کے مطابق یہ ٹی وی بظاہر ایک عام فلیٹ اسکرین جیسا لگتا ہے، مگر اس میں ایک خاص نظام نصب ہے جو دس بنیادی ذائقوں جیسے میٹھا، کھٹا، نمکین اور دیگر کو مخصوص تناسب میں اسکرین پر منتقل کرتا ہے۔ ناظرین اس اسکرین پر زبان پھیر کر کھانے کا ذائقہ براہِ راست محسوس کر سکتے ہیں جو وہاں دکھایا جا رہا ہو۔



پروفیسر ہومی مِیاشِتا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی تجربات کو نئی جہت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جب لوگ گھروں میں محدود تھے، تب یہ خیال آیا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے مختلف ذائقوں سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

یہ نظام مستقبل میں صارفین کو دنیا بھر کے کھانوں کا تجربہ گھر بیٹھے کرنے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔ ابتدائی پروٹوٹائپ گزشتہ سال تیار کیا گیا تھا، جبکہ کمرشل ورژن کی قیمت تقریباً ایک لاکھ جاپانی ین (تقریباً 639 امریکی ڈالر) رکھی جا سکتی ہے۔ اس وقت یہ ڈیوائس عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں اور اسے مزید جانچ اور بہتری کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات ٹی وی تک محدود نہیں رہیں گے۔ مستقبل میں اسے آن لائن کھانا پکانے کی تربیت، ریستورانوں کی ورچوئل مارکیٹنگ اور ذائقے کی بنیاد پر فاصلاتی تعلیم کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.045105 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list