Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 894|Reply: 0

موذی مرض کینسر میں مبتلا انجلین ملک اب کیسی ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 01:07:01 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے زندگی کی یہ بازی جیت لی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ خوش خبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حالیہ میڈیکل اسکینز کلیئر آ گئے ہیں، وہ اس وقت کینسر فری ہیں۔ تاہم انہوں نے بیماری کے دوبارہ لوٹ آنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کلیئر اسکین ایک کامیابی ہے، مگر سفر جاری رہتا ہے۔

اینجلین ملک نے لکھا کہ طبی لحاظ سے کسی کو مکمل طور پر کینسر فری قرار دینے کے لیے 2 سے 5 سال تک مسلسل کلیئر اسکینز درکار ہوتے ہیں، اور بعض اوقات اس میں 10 سال بھی لگ جاتے ہیں۔ لہٰذا میں اس وقت، کم از کم آج کے دن کے لیے کینسر فری ہوں، مگر یہ سفر ابھی بہت طویل ہے۔   
کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی زندگی میں نئے باب کا آغاز، دعاؤں کی اپیل

موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے نئے باب کے آغاز کے ساتھ دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔   

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ دن امید لے کر آتے ہیں، کچھ خوف، مگر میں ہر دن کا سامنا حوصلے کے ساتھ کرتی ہوں۔ آج پر شکر گزار ہوں، کل کے لیے تیار ہوں اور کبھی ہار نہیں مانوں گی۔

اینجلین ملک کی اس پوسٹ پر مداحوں، دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.048675 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list