Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 71|Reply: 0

کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر رہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 01:07:02 | Show all posts |Read mode
چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی ہے۔

مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیاء کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو مبارک باد دی۔

انہوں نے ٹیم کے نظم و ضبط، باہمی تعاون اور جرأت مندانہ کھیل کو سراہا، اور کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔   
وزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لےی 1 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔   

فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی کے لیے کوشاں رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، نوجوانوں کی توانائی، صلاحیت اور کردار ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے وقار کی تشکیل کریں گے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اعزاز سے مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے زبردست حوصلہ ملا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:48 GMT+5 , Processed in 0.045892 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list