Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 878|Reply: 0

جذباتی کردار میری ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں: صبا قمر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-28 01:09:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر حال ہی میں اپنے کیریئر کے ایک منفرد مرحلے میں ہیں، جہاں وہ بیک وقت کئی اہم پروجیکٹس اور کرداروں کا بوجھ سنبھال رہی ہیں۔

گزشتہ دو دہائیوں کے کیریئر میں صبا کو ان کے انتخاب کردہ کرداروں کی وجہ سے عموماً سنجیدہ اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں ان کے کردار زیادہ جذباتی اور شدید رہے ہیں۔

صبا قمر خود تسلیم کرتی ہیں کہ ایسے کردار ان کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہاں یہ میری ذہنی صحت پر اثر ڈالتی ہیں، یہ کردار جذباتی طور پر بہت ڈیمانڈنگ ہوتے ہیں اور آسانی سے ختم نہیں کیے جا سکتے، ہر کردار اپنے ساتھ ایک تجربہ چھوڑ جاتا ہے، جیسے حقیقی زندگی کے تجربات، آپ اس سے سیکھتے ہیں، بالغ اور باشعور بنتے ہیں اور کچھ حصہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔   
صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل

صبا قمر کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے   

اداکارہ کے مطابق میرا کردار کے ساتھ تعلق اس وقت شروع ہوتا ہے جب میں پہلی بار اسکرپٹ دیکھتی ہوں، میں اسے صرف اسکرپٹ کے طور پر نہیں دیکھتی، میں کردار کی روح کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں، وہ کیا محسوس کر رہی ہے، کیا چھپا رہی ہے، کون سے زخم اس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ احترام کے ساتھ یہ کہتی ہوں کہ یہ حدود ہمیں متاثر کر سکتی ہیں، لیکن یہ ہمیں تخلیقی طور پر محدود نہیں کرتیں، یہ ہمیں زیادہ سوچ سمجھ کر باریکی اور گہرائی کے ساتھ اظہار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

صبا کا کہنا ہے کہ تجربے نے میری انسٹینکٹس کو بہتر کیا ہے اور میں اصل تعریف اور دکھاوا کرنے والی تعریف میں فرق محسوس کر سکتی ہوں میں اپنے سیٹ پر ایگو کے بغیر کام کرتی ہوں، میں کہانی کی خدمت کے لیے یہاں ہوں، اپنے ایگو کے لیے نہیں، اگر ہدایتکار کو لگے کہ لمحہ بہتر کیا جا سکتا ہے، تو میں خوشی سے بار بار کوشش کرتی ہوں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:15 GMT+5 , Processed in 0.047158 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list