Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 747|Reply: 0

بونڈائی واقعے میں بموں کے استعمال، ملزمان کے فائرنگ کی مشق کرنے کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 02:24:53 | Show all posts |Read mode
  --کولاج فوٹو سوشل میڈیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کی ایک تقریب میں دہشتگرد حملے کی رپورٹ جاری کردی گئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی نژاد دہشتگرد اور اس کے بیٹے نے فائرنگ سے قبل شہریوں پر دیسی ساختہ بم پھینکے تھے لیکن وہ پھٹ نہیں سکے۔

آسٹریلوی عدالت کی جانب سے جاری کردہ مبینہ حقائق میں کہا گیا کہ دہشت گردانہ حملے سے قبل ملزم ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم نے دیہی علاقے میں ایک نامعلوم مقام پر اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔   
سڈنی حملے میں ملوث بھارتی دہشتگرد ساجد اکرم اور بیٹے کا پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی سفارتخانہ نے 24 فروری 2022 کو 10سال کے لیے جاری کیا تھا۔   

عدالتی دستاویز میں 50 سالہ بھارتی نژاد ساجد اکرم اور اس کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم کی ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں، جس میں ملزمان کو رائفلیں چلانے کی مشق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عدالتی دستاویز کے مطابق بونڈائی بیچ پر ملزمان نے فائرنگ سے چند لمحے قبل تقریب میں موجود شہریوں پر 4 دیسی ساختہ بم پھینکے تھے، جس میں تین پائپ بم اور ایک ٹینس بال بم شامل تھا لیکن خوشقسمتی سے وہ نہیں پھٹ سکے۔   
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین پائپ بم اور ایک ٹینس بال بم ملا۔ فوٹو: سوشل میڈیا


    دستاویز میں آئی ای ڈیز کی تصاویر بھی شامل کی گئیں، جس میں گاڑی میں رکھا گیا پانچواں مشتبہ بم بھی شامل تھا۔   ملزمان کی گاڑی سے بھی ایک دیسی ساختہ بم برآمد ہوا: پولیس

    دستاویز کے مطابق ملزمان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے شہریوں پر فائرنگ کی دہشت گرد تنظیم داعش کے جھنڈے کی تصویر کے سامنے ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ ملزمان نے کئی مہینوں تک اس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔   
    بونڈائی بیچ کے ملزمان نوید اکرم اور ساجد اکرم فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے - فوٹو: سوشل میڈیا

    واضح رہے کہ 14 دسمبر کو بونڈائی بیچ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار ہنوکا کی تقریب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    بھارتی نژاد ملزم ساجد اکرم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا اور اس کے بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان پر دہشت گردی اور قتل کے 40 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
    You have to log in before you can reply Login | 立即注册

    Points Rules

    Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

    2026-1-16 01:49 GMT+5 , Processed in 0.048118 second(s), 21 queries .

    Powered by Free Roulette 777 X3.5

    Quick Reply To Top Return to the list