Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 904|Reply: 0

میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللّٰہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، سرفراز احمد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 02:27:08 | Show all posts |Read mode
پاکستان انڈر 19 کے مینٹور سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللّٰہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، میں نے لیکچر نہیں دیا بس کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے، اور وہ ٹیلنٹ کو میدان میں دکھایا۔

دبئی میں پاکستان انڈر 19 کے ایشیا کپ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ خدا کا شکر ہے، نوجوانوں نے بڑی محنت کی، میں نے تھوڑی رہنمائی کی، نوجوانوں کو اعتماد دیا اور وہ توقعات پر پورا اترے۔   
ایشیاکپ انڈر 19 میں شاندار فتح، سرفراز کے تجربے کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔   

سرفراز احمد نے کہا کہ سمیر منہاس نے دباؤ میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی رہنمائی کی، اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالرز نے علی رضا، عبدل سبحان، صیام نے بہت محنت سے بولنگ کی اور یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہر پلئیر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا جس نے چیمپئین بنایا ہے۔   
ایشیا کپ انڈر 19 میں شاندار فتح، شان مسعود کا سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش

اپنے پیغام میں شان مسعود نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک خاص اور یادگار دن رہا، انڈر 19 ٹیم نے بڑے میچ میں شاندار فتح حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے۔   

سرفراز احمد نے کہا کہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ فائٹر ہو تو ٹیم کو فائٹ کرتے ہوئے دکھاؤ اور ٹیم نے دبئی میں فائٹ کی ہے۔

انڈر 19 ٹیم کے منیجر نے کہا کہ خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، آپ صرف اچھا گمان کریں تو اچھا نتیجہ نکلتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:51 GMT+5 , Processed in 0.044165 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list