Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 748|Reply: 0

میں نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کردی تھی، سنیل شیٹی کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 03:04:01 | Show all posts |Read mode
  بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

64 سالہ سنیل شیٹی نے اب نانا بن چکے ہیں لیکن ان کی شاندار فٹنس آج بھی بہت سے لوگوں کےلیے موٹیویشن کا سبب ہے۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں تمباکو برانڈ نے تشہیر کےلیے 40 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں دراصل نوجوان کےلیے ایک مثال ہوں، اس لیے ایسی کسی چیز سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا تھا، جس میں خود میرا یقین نہیں رہا۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں اگر آج کل فلموں اور باکس آفس پر پہلے جیسا فعال نہیں رہا لیکن آج بھی 17، 18 سال کے نوجوان مجھے اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی پیسے کے لیے اپنی اقدار یا بچوں کے نام پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

سنیل شیٹی نے یہ بھی کہا کہ والد کی بیماری اور انتقال کے باعث اداکاری چھوڑ دی تھی، والد کے دنیا چھوڑنے کے دن ہی مجھے کام کی پیشکش ہوئی تاکہ میں فنی زندگی کا سفر آگے بڑھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے بعد میں نے خود پر کام کیا، مالی استحکام سے زندگی میں ذہنی سکون اور اعتماد پیدا ہوا۔ میڈیا و مداحوں کی محبت نے مجھے باکس آفس پر کامیابیاں نہ ملنے کے بعد بھی غیر متعلق نہیں ہونے دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.047757 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list