Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 619|Reply: 0

کیا ٹیلر سوئفٹ حاملہ ہیں؟ اسپورٹس شخصیت کے بیان نے ہلچل مچا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 03:42:57 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب معروف اسپورٹس تجزیہ کار بل سیمنز نے ایک پروگرام کے دوران جذباتی انداز میں یہ کہتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹیلر سوئفٹ حاملہ ہیں۔  

بل سیمنز نے کینساس سٹی چیفس کی ٹینیسی ٹائٹنز کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب واقعی کیلسی کے لیے افسوس ہونے لگا ہے، وہ ہال آف فیمر ہے ٹیلر سوئفٹ سے شادی کرنے جا رہا ہے، اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، نجی طیاروں میں سفر کرتا ہے اور ہر جگہ پرائیویٹ سیکیورٹی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیلسی ایک مشکل میچ میں خود کو چوٹ سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے اور بہتر ہوگا کہ وہ کوئی انجری ظاہر کر کے سیزن ختم کر دے۔

تاہم بل سیمنز نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ بیان محض غلطی تھی، ذاتی قیاس آرائی یا کسی اندرونی معلومات پر مبنی تھا، جس کے باعث مداحوں اور میڈیا میں مزید کنفیوژن پھیل گئی ہے۔   
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تاریخ اور مقام منظرِ عام پر

جوڑے نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے منگنی کا اعلان کیا تھا   

تاحال ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے حاملہ ہونے سے متعلق کسی بھی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی اگلے سال گرمیوں میں امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں شادی کی تیاری کر رہے ہیں، دونوں نے ستمبر 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، جبکہ اگست میں ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.044896 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list