Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 808|Reply: 0

سنیتا آہوجا نے گووندا کے افیئر کی تصدیق کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 03:43:00 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر کا ایک افیئر تھا لیکن کسی ایکٹریس کے ساتھ نہیں تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ عورت گووندا سے محبت نہیں کرتی تھی وہ صرف ان کی دولت چاہتی تھی۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ 2025  ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، کیونکہ گووندا کے ایک اور خاتون کے ساتھ ملوث ہونے کے تنازع نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔

62 سالہ گووندا کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے افیئر کی افواہ پر کھل کر گفتگو کی، تاہم یہ وضاحت بھی کی کہ یہ افیئر کسی مراٹھی نوجوان  اداکارہ کے ساتھ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو سنیتا نے کہا کہ وہ عورت گووندا سے نہیں ان کے پیسوں سے محبت کرتی ہے۔    
گووندا اور سنیتا کی علیحدگی؟ بیٹی نے خاموشی توڑ دی

دوسری جانب 22 اگست 2025ء کو گووندا طلاق کی خبروں کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں نظر آئے۔   

56 سنیتا آہوجا جن کی 1987 میں گووندا سے شادی ہوئی، انکا کہنا ہے کہ اس سال کو میں بہت برا سال سمجھتی ہوں، کیونکہ میں مسلسل گووندا کے لڑکی کے ساتھ افیئر کا سن رہی ہوں، لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ کوئی اداکارہ نہیں ہے، کیونکہ اداکارائیں ایسے برے کام نہیں کرتیں۔

انھوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ گووندا ان تمام تنازعات کو ختم کر دیں اور آئندہ برس ہماری اچھی فیملی لائف ہو۔  

یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں گووندا اور سنیتا کی طلاق کی افواہیں تھیں، جس کی سنیتا نے تردید کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.046559 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list