Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 692|Reply: 0

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 03:43:01 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: چینی میڈیا  

چین نے جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کی تیز ترین میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس جدید ٹرین نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی، اسپیڈ اتنی تیز تھی کہ آنکھ جھپکتے ہی نظروں سے اوجھل ہو جائے۔

یہ کامیاب تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے محققین نے انجام دیا۔ آزمائشی سفر کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام وزن رکھنے والی گاڑی کو انتہائی کم وقت میں اس غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا۔

یہ ٹیسٹ 400 میٹر طویل میگ لیو ٹریک پر کیا گیا، جہاں ٹرین نے رفتار حاصل کرنے کے بعد بحفاظت خود کو روک لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔

تجربے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین چاندی کی بجلی کی مانند ٹریک پر سے گزرتی ہے، جسے کھلی آنکھ سے فالو کرنا بھی مشکل ہے۔ اس کے پیچھے ہلکی سی دھند نما لکیر بنتی ہے، جو کسی سائنس فکشن فلم کے منظر جیسا لگتی ہے۔

یہ ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹری سے اوپر معلق رہتی ہے، جس کے باعث رگڑ بالکل ختم ہو جاتی ہے اور رفتار میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سسٹم کی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ اس نوعیت کی الیکٹرو میگنیٹک ایکسیلیریشن ٹیکنالوجی راکٹ لانچ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی شہروں کے درمیان طویل فاصلہ محض چند منٹوں میں طے کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم گزشتہ دس برسوں سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی ہے۔ رواں سال جنوری میں اسی ٹریک پر کیے گئے ایک سابقہ تجربے میں ٹرین نے 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔

تقریباً تین دہائی قبل اسی یونیورسٹی نے چین کی پہلی انسان بردار سنگل بوگی میگ لیو ٹرین تیار کی تھی، جس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا جس نے اس جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:52 GMT+5 , Processed in 0.048245 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list