Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 719|Reply: 0

میری مرضی میں کچھ بھی پہنوں: ماہین خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 03:45:08 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے شادی کی تصاویر پر ناقدین کو دوٹوک جواب دے دیا۔

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔

ماہین خان کی شادی کی تقریبات میں مایوں اور نکاح کے ایونٹ شامل تھے، جس میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کے ملبوسات کا انتخاب کیا، ان کے لباس کو جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے خوبصورت اور دلکش قرار دیا، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ڈیزائنر کے انتخاب اور لباس کے اسٹائل پر تنقید بھی کی۔   
راحت فتح علی خان کی بیٹی کا نکاح، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک، پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی اور میک اپ آرٹسٹ ماہین خان کے نکاح کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔   

تنقید کے بعد ماہین خان نے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کو کسی دلہن کے ذاتی فیصلوں پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں، یہ میری شادی تھی اور میں اپنی مرضی سے جس ڈیزائنر کا لباس چاہوں پہن سکتی ہوں۔

ماہین خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگی میں غیر ضروری مداخلت سے باز آنا چاہیے، میں بھارتی، افغانی یا کسی بھی ملک کے ڈیزائنر کا لباس پہن سکتی ہوں، کیونکہ یہ میرا ذاتی انتخاب ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مجھے اپنے تمام ملبوسات پسند تھے اور میں نے سب کچھ اپنی خوشی اور مرضی سے پہنا۔

ماہین خان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی، جہاں کئی صارفین ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں اور دلہن کے ذاتی فیصلوں کے احترام پر زور دے رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:51 GMT+5 , Processed in 0.061337 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list