Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 815|Reply: 0

فلم ویلیکم کے18 برس مکمل ہونے پر انیل کپور کا فیروز خان کے لیے یادگار نوٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-28 05:00:59 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ فلم ویلکم کی ریلیز کے 18 سال مکمل ہونے پر ہندی فلموں کے سینئر اداکار انیل کپور نے مرحوم فیروز خان کی فلم میں یادگار کردار آر ڈی ایکس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیروز خان نے اس فلم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پرانی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں فیروز خان اور نانا پاٹیکر نظر آ رہے ہیں، اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آر ڈی ایکس کے بغیر ویلکم، ویلکم نہیں تھی۔

69 سالہ انیل کپور نے ہدایت کار انیس بزمی کا حوالہ دیا، جن کا کہنا تھا کہ فیروز صاحب فلم کو کامیاب کرائیں گے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ویلکم فیروز خان کی آخری فلم تھی، جس کے بعد اپریل 2009 میں ان کا کینسر سے انتقال ہوگیا تھا۔

انیل کپور نے کہا جب میں نے فلم کا مسودہ سنا تو میں سوچ رہا تھا کہ یہ کیسے اثر پذیر ہوگا، پکچر یہاں آ کر رک سی جاتی ہے، جیسے بیٹھ جاتی ہو۔

انیس بھائی نے کہا کہ فکر مت کرو، فیروز صاحب پکچر کو اٹھا لیں گے اور واقعی ایسا ہی کیا، آر ڈی ایکس نے فلم کو کامیاب کرایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:26 GMT+5 , Processed in 0.046436 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list