Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 593|Reply: 0

فضا علی کا حرا مانی اور علینہ عامر کے وائرل ریمپ واک تنازع پر ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-28 19:19:24 | Show all posts |Read mode
  

معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے حال ہی میں حرا مانی اور سوشل میڈیا اسٹار علینہ عامر کے وائرل ریمپ واک تنازع پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فضا علی نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’مہندی‘ سے لازوال شہرت حاصل کی، وہ اپنے بے باک انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرم موجودگی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں اور اکثر شوبز شخصیات کے رویوں پر سوال اٹھاتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے شو کے دوران فضا علی نے برائیڈل کٹیور ویک سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا ذکر کیا، جس میں دو بڑی شخصیات ایک ڈیزائنر کے لیے ریمپ پر واک کرتی دکھائی دیں۔  

فضا علی کا کہنا تھا کہ ریمپ واک کے دوران ٹک ٹاکر کو اسٹیج پر مناسب جگہ نہیں دی گئی، جو دیکھنے میں اچھا نہیں لگا، جو فنکار پہلے ہی شہرت اور توجہ حاصل کر چکے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لیے جگہ بنائیں۔

فضا علی نے مزید کہا کہ اگر ایونٹ منیجرز سوشل میڈیا اسٹارز کو مدعو کرتے ہیں تو انہیں مکمل عزت اور مناسب اسپیس بھی دینی چاہیے، ایک فنکار دوسروں کو آگے بڑھنے کا موقع دے کر ہی بڑا بنتا ہے۔

انہوں نے سینئر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ونیزہ احمد ہمیشہ ریمپ واک کے دوران جونیئرز کو آگے آنے کا موقع دیتی تھیں، ان کا ہاتھ پکڑ کر فرنٹ پر بلاتی تھیں۔

واضح رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک کے دوران ڈیزائنر شعیب اسماعیل کے لیے واک کرتے ہوئے حرا مانی شو اسٹاپر تھیں، جبکہ علینہ عامر جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی، انہیں اسٹیج پر مناسب جگہ نہ مل سکی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علینہ عامر جگہ بنانے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم نہ تو ڈیزائنر اور نہ ہی حرا مانی نے ان کے لیے اسپیس بنائی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں اور شوبز حلقوں میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:16 GMT+5 , Processed in 0.046702 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list